بلوچستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کوئٹہ (آن لائن) ہفتہ کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ضلع کیچ اور جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شام و رات کے اوقات میں مختلف مقامات پر بوندا باندی اور بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 28.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔ سمنگلی میں 13.0 زیارت 9.0 پشین 6.5 مسلم باغ 2.25 قلات، سبی اور بارکھان 4.0 لورالائی 1.0 دالبندین میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح قلات میں سب سے کم درجہ حرارت -01.0 ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں