بختیارآباد ، شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار ،لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد کی حدود قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار ،لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر فرار،مسافروں کا شدید احتجاج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ۔امدہ اطلاعات کے مطابق لیویز تھانہ بختیارآباد کی حدود قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں نے باقاعدہ چین لگا کر کوئٹہ اور سندھ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن اور دیگر کاروں ٹرکوں کو روک کر ان سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین کر بااسانی فرار ہوگئے مسافروں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکوں نے لیویز کے سامنے لوٹ مار کرتے رہے ہماری چیخ وپکار پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے کوء مدد نہیں کی بلکل ڈاکووں کو بااسانی فرار ہونے میں ان کی مدد کی واقعے کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بلاک کر کے لیویز فورس کے خلاف نعرے بازی کی اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔