وندر، قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات، 5 افراد زخمی

وندر(یو این اے )کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N-25 پر حسن ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جبکہ وندر سٹی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے میں مزید ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرک 1122 کو مقامی افراد کی جانب سے اطلاع ملتے ہی میڈیکل ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی بتائی جا رہی ہے۔ مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Load/Hide Comments