پاک بھارت میچ، 170 رنز پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ

مانیٹر نگ ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے36 اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ان کی وکٹ کے فوراً بعد سعود شکیل بھی کیچ آؤٹ ہوتے ہوتے بچے، تاہم کچھ ہی دیر بعد وہ بھی 76 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلا اوور کرایا۔پاکستانی اوپنرز نے ذمے داری اور محتاط طریقے سے اننگ کا آغاز کیا اور 6 اوورز میں ٹیم کا اسکور 26 رنز تک پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں