پاک بھارت میچ، بلوچستان سمیت پورا پاکستان اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا، اور انکی کامیابی کے لیے دعاگو ہے، سرفرازبگٹی

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ کے موقع پر قومی ٹیم کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ جذبے، مہارت اور استقامت کی جنگ ہے، اور پوری قوم کو اپنی ٹیم پر فخر ہے۔وزیر اعلی نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پورے دل سے کھیلیں، خود پر یقین رکھیں اور قوم کو سربلند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پورا پاکستان اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس پر بھی ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔
Load/Hide Comments