بولان، سبی اجتماع سے کوئٹہ آنے والےسے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، ایک شخص زخمی

کوئٹہ (آن لائن) بولان کے علاقے میں نامعلوم راہزنوں نے سبی تبلیغی اجتماع سے کوئٹہ آنے والے 2 نوجوانوں سے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد واپس کوئٹہ آنے والے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں سے ڈھاڈر دوپاسی نالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے فتح محمد اور عبدالغنی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں