کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے دو روز تک بارشوں کا امکان

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج سے دو روز تک بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج شام/سے ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جو کہ 25 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔اس موسمی صورتحال کے زیر اثرآج پیر کی رات سے 26 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔