بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹرکا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج ہمارے احتجاج کا چھٹا روز جو کہ مسلسل الحمدللہ کامیابی کی طرف گامزن ہے بلوچستان کے چاروں طرف بارڈر پر ٹرکوں کی لمبی لمبی قطاریں کھڑی ہے رضاکارانہ طور پر اور اس احتجاج میں ٹرک مالکان ٹرک ڈرائیور رضاکارانہ طور پر اور بخوشی مسلسل اس میں شمولیت کر رہے ہیں اس احتجاج کو ہر صورت میں کامیاب بنائیں گے چاہے اس کے لیے جتنی بھی قربانی دینا پڑے ہمارے احتجاج کی وجہ سے پورے ملک پر اثرات پڑ رہے ہیں اور یہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات جس میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کو باعزت سفر کرنے اور جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر تنگ کرنے ترکوں سے استعمال کے ڈیزل نکالنے موٹروے پنجاب پٹرولنگ کے ناجائز چالان ڈرائیوروں پر ایف ائی ار اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے اہم مسئلہ ایکسل لوڈ لمٹ ان تمام جائز مطالبات کو وفاقی حکومت تسلیم کریں بصورت دیگر سوموار سے انتہائی سخت لائے عمل اختیار کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہوگی لہذا ہمارے تمام اپنے ٹرانسپورٹر بھائیوں سے گزارش ہے کہ تھوڑا سا صبر کریں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے انشااللہ ہمارا احتجاج رنگ لائے گا ۔