چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے د ی

مانیٹر نگ ڈیسک :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور ویرات کوہلی کی زبردست بیٹنگ کی بدولت 42 اعشاریہ 3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری تھی، بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔روہت شرما نے 15 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments