ایران نے دھمکیوں کے بعد مذاکرات کے لیے رابطہ کیا، ٹرمپ

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت نے فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے بعد مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ایئر فورس ون میں اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کے رہنماوں نے گزشتہ روز فون کیا اور ایک ملاقات طے کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق ایران مذاکرات چاہتا ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ممکن ہے ملاقات سے پہلے ہی ہمیں کارروائی کرنا پڑے

دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین میں ہتھیار تقسیم کیے گئے، جس کے شواہد موجود ہیں، جبکہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو حالیہ مظاہروں کے دوران سنگین چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم ریاستی اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور اب حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین میں اسلحہ تقسیم کیے جانے کی فوٹیجز موجود ہیں اور گرفتار افراد کے اعترافی بیانات جلد جاری کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں