گلیات، چاقو کے وارسے نوجوان قتل، مشتعل ہجوم نے چوکیدارکوپتھروں و ڈنڈوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کےمطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ چھانگلہ گلی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایک مقامی نوجوان عمران عباسی اپنی کار ہاؤسنگ سوسائٹی کی پارکنگ میں کھڑی کر کے گھر چلا گیا، اگلے دن جب وہ واپس آیا تو چوکیدار کے ساتھ جھگڑا ہوا۔پولیس نے الزام عائد کیا کہ جھگڑے کے دوران چوکیدار خان زمان نے متعدد بار عمران عباسی کو چاقو مارا، جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی جبکہ ان کے بھائی زخمی ہوگئے۔مزید بتایا کہ جیسے ہی مبینہ قتل کی خبریں پھیلیں، بڑی تعداد میں رہائشی جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور سوسائٹی کے 5 گھروں کو آگ لگادی۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور عمارت کے تہہ خانے میں چھپے ملزم کو گرفتار کر لیا، تاہم جیسے ہی اسے باہر لایا گیا، مشتعل عوام نے چوکیدار پر پتھروں اور ڈنڈوں سے مارا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق تشدد میں متعدد پولیس افسران بھی زخمی ہوگئے، چوکیدار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایبٹ آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ جون 2024 میں کراچی کے اتحاد ٹاؤن میں ایک مشتبہ ڈاکو پر مشتعل ہجوم حملہ کر دیا تھا، پولیس کے مطابق قائم خانی کالونی میں بابو چوک کے قریب ملزم نے پستول سے لیس شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں