خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 13 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشگردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5 الگ الگ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں 13 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبراور جنوبی وزیرستان میں بھی 2 جھڑپوں کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ افغانستان سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں