مستونگ، انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ناکام، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا جاری

مستونگ(مانیٹر نگ ڈیسک) مستونگ میں انتظامیہ کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کےبعد کوئٹہ کراچی شاہراہ پراحتجاجی دھرنا جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کوئٹہ شاہراہ نواب ہوٹل کے مقام پر سخت سردی میں مرد و خواتین کا بچوں سمیت گزشتہ 10گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔ ڈی ایس پی میاں داد عمرانی، ایس ایچ او تھانہ سٹی مستونگ عبد الفتاح کیازئی اور دیگر پولیس افیسر نے مذاکرات کی کوشش کی لیکن تاہم کوئی نتائج نہ نکل سکا ۔ ظہور سمالانی کے بھائی نواب میراحمد چلتن وال سمالانی اور سید گل سیدکلانی کے لواحقین نے اپنے رشتہ داروں کے بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔دوسری جانب روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور سخت سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں