عمران خان نے توشہ خانہ 2 میں بریت کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کے اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواست دائرکر دی۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔14 نومبر کو اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 8 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں تھیں، دوران سماعت عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی غیر حاضر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں