کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ سی پیک نیو سبزل روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک مزدور جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں