چائنیز سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئےموثر اقدامات کئے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی پی

کوئٹہ (آن لائن) ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ امن کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا کلیدی کردار رہا ہے ہدایات جاری کی کہ آفیسران اور جوان چائنیز کی سیکورتی سمیت دیگر فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت چوکس رہ کر نفری کی حاضری کو یقینی بناکر سالانہ کارکردگی رپورٹ دفتر بجھوایا جائے تاکہ اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے۔ نفری کی حاضری کو تمام پوائنٹس پر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ حالات کے پیش نذر زونز میں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ کے ساتھ ڈیوٹی پر جو ان کو روانہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ہیڈ کوارٹر بدر لائن میں زیر صدارت اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ ( ریٹائرڈ کمانڈر ) عطا اللہ شاہ SSP ہیڈ کوارٹرزون-IV-III-II-I اور خضدار لورالائی، گوادر اور سبی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ چائنیز سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ویلفیئر کے حوالے سے تمام زونل کمانڈ رز کو ہدایات جاری کیں ہے کہ چائنیز کی سیکورٹی کو فل پروف کیا جائے گا۔ نفری کی حاضری کو تمام پوائنٹس پر یقینی بنایا بناکر سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی دفتر ہذا کو بھیجوائیں تا کہ اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ملا زمان کو وقت پر یونیفارم کی فراہمی، بیمار کی صورت میں فوری طور پر محکمہ کے پینل ہسپتالوں میں ریفر کرکے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ ملا زمان مہنگے علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتے ان کا بل پیش کریں تاکہ محکمہ انہیں ویلفیئر یا فلاح محافظ سے قرضہ کی ادائیگی کو ممکن بنا سکے اور بل پاس ہونے پر رقم ریکور کرے۔ملا زمان کے والدین یا بہن بھائی کی فوتگی پر اسکے آبائی گائوں تک ایمبولینس کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔موجودہ حالات میں زونز میں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمنٹ ساتھ ڈیوٹی پر جو ان کو روانہ کیا جائے۔ ایڈیشنل IGP کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو آگاہ کیا کہ اپنی زیر کمان نفری کی ویلفیئر اور لائن سکیورٹی کیلئے انتہائی اہم ضروری ڈیمانڈ بھجوائیں جن کو خرید کر آپ کو مہیا کریں۔اپنے زونز میں موجودہ مال گورنمنٹی اور سولر سٹم کو ذاتی طور پر چیک کریں جو استعمال میں نہیں لایا جارہا ہے جس سے سامان ضائع ہورہا ہے۔ اور نفری کو سہولت نہیں مل رہی سختی سے حکم دیا جاتا ہے کہ تمام زونل کمانڈرز اور کوارٹر ماسٹر، کورنگ اسٹور کو چیک کریں اور موجودہ سامان کو استعمال میں لائیں۔ مزید برآں جنرل کوارٹر ماسٹر کے ریکارڈ سے زون کے ریکارڈ کا موازنہ کریں تا کہ ریکارڈ کے مطابق زونز کے سامان ، مال گورنمنٹی درست موجود ہیں اور تقسیم بھی ہورہے ہیں تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس بھجوائیں۔محکمہ کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین کی مشکلات میں کمی آسکے۔