ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کاحکومت بلو چستان کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

کوئٹہ( این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت بلو چستان کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کاگرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئر مین ڈاکٹر بہادر شاہ اور ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی گرفتاری کے خلاف بائیکاٹ جا ری رہا ، کوئٹہ کے سول ہسپتال میں او پی ڈی، آپریشن سمیت دیگر سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ بلو چستان حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے تاہم صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے 24 گھنٹے کے بعد بلوچستان بھر میں ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں