میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو دوماہ سے تنخواہ نہیں ملی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ کے کنٹریکٹ ملازمین کودو ماہ سے تنخواؤں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں میں چولہے بجھ گئے ہیں ان کنٹریکٹ ملازمین سے نالیوں کے صفائی سمیت دیگر کام لیاجاتاہے۔ روزنامہ انتخاب کو ذرائع نے بتایا کہ ان کنٹریکٹ ملازمین کو بینک کی بجائے میٹرو کارپوریشن کے کلرک ادائیگی کرتے ہیں جن سے ان کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی بھی کی جاتی ہے جن کے حالت پہلے سے ابتر ہے ان کنٹریکٹ ملازمین میں پڑھے لکھے نوجوان بھی شامل ہیں۔ ہونا تو چاہئے کہ کنٹریکٹ ملازمین جن کو تین ماہ ہوچکے ہیں۔ انہیں مستقل کیا جائے تاکہ وہ مزید تند ہی سے کام کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں