اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سیاسی و سیکیورٹی کابینہ جمعے کو معاہدے کی منظوری دینے کے لیے ملاقات کرے گی۔اسرائیلی کابینہ نے اگر معاہدے کی منظوری دے دی تو اتوار سے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالوں کی واپسی اور اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا آغاز ہو جائے گا۔ویب ڈیسک _ اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اب یہ معاملہ جمعے کو ہی اسرائیل کی فل کیبنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ یرغمالوں کی بازیابی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس سے فریقین کے درمیان 15 ماہ سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کو مذاکراتی ٹیم نے آگاہ کر دیا ہے کہ یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔اسرائیل کی فل کیبنٹ نے اگر معاہدے کی منظوری دے دی تو اتوار سے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالوں کی واپسی اور اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا آغاز ہو جائے گا۔اس سے قبل جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد جمعرات کو اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے حماس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ معاہدے کے بعض نکات سے پیچھے ہٹ رہی ہے جب کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ بندی معاہدے کی توثیق کی گئی تو وہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں