نائجیریا،آئل ٹینکر پھٹنے سے 70 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پھٹ گیا، جس سے بہنے والا پیٹرول حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نائجیریا کے وسطی علاقے میں ہفتے کے روز ایک آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد مقامی لوگ بہتا ہوا پیٹرول بھرنے کے لیے ٹینکر کے ارد گرد جمع ہوئے اور کچھ دیر بعد وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 70 افراد ہلاک ہوگئے۔ریاست نائجر میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سربراہ کمار سوکوام کے مطابق 60 ہزار لیٹر پیٹرول سے لدے آئل ٹینکر کو صبح 10 بجے کے قریب دارالحکومت ابوجا کو شمالی شہر کدونا سے ملانے والی سڑک پر ایک جنکشن میں پیش آیا۔انہوں نے اے ایف پی کو ٹیلی فون پر بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے، زیادہ تر متاثرین کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ہم معلومات اکھٹی کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔