قلعہ سیف اللہ، او جی ڈی سی ایل کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 2افراد زخمی
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ا و جی ڈی سی ایل کی گاڑی کے قریب دھماکہ 2افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق پیر کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے خنسوب میں او جی ڈی سی ایل سے منسلک ایک گاڑی پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ واقعہ کے بعد زخمیوںکو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جاعہ وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی
Load/Hide Comments


