امریکا میں ایلون مسک کی نازی سلامی پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں ایکس پلیٹ فارم کے سربراہ ایلون مسک کا متنازع انداز تنقید کی وجہ بننے لگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے 20 جنوری 2025 کو ڈونلڈ ٹرمپ کے 47ویں امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ کے حامیوں کو مبارکباد دی۔ مسک نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو قابل ذکر جیت قرار دیا۔وہیں ایلون مسک کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حلف برداری کی تقریب میں تقریر کے دوران ہاتھ کے ایسے اشارے کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو نازی سلامی کی طرح لگتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ایلون مسک کے نازی سلامی سے مشابہت رکھنے والے ہاتھ کے اشارے سے تشویش میں مبتلا ہوئے جو کہ فاشزم اور عدم برداشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔مسک نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ون ایرینا میں بیٹھے شرکا سے کہا کہ یہ انسانی تہذیب کی راہ میں ایک کانٹا تھا۔یہ واقعی اہم تھا۔ ایسا کرنے کے لئے آپ کا شکریہ۔ جس کے بعد ایلون مسک نے متنازع اشارہ کر کے آن لائن توجہ حاصل کرلی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تت لوگوں نے ایلون مسک پر آن لائن تنقید کرتے ہوئے ان کے اس انداز پر الزام لگایا کہ وہ ایڈولف ہٹلر کی طرح کی سلامی سلوٹ کر رہے ہیں جسے سیگ ہیل سلامی کہا جاتا ہے۔