افغانستان میں امریکی ہتھیاروں کی موجودگی ہمارے تحفظ اورسلامتی کیلئےگہری تشویش کا باعث ہے، پاکستان
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، یہ ہمارے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے،افغانستان میں چھوڑے گئے جدیدہتھیارواپس لینے کےامریکی فیصلے پرترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ردعمل دیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہا ہے کہ اگست دوہزاراکیس میں فوجی انخلا کے بعد افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پاکستان اوراس کے شہریوں کے تحفظ اورسلامتی کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔ترجمان دفترخاجہ نے کہا کہ ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں۔شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم بارہا کابل کےحکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ہتھیارغلط ہاتھوں میں نہ جائیں۔