امریکہ میں ایک اور طیارہ گرکرتباہ ،6افراد ہلاک ،متعدد زخمی
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست پسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، حادثہ فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں قریبی گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی،حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ۔ طیارے میں دو افراد سوار تھے ۔ حادثے میں چھ افراد کے ہلاک ہو ئے ۔ طیارہ پرواز کے صرف 30 سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی جگہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ اور امدادی کارروائیاںشروع کردیں ، انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں ۔مریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔۔واضح رہے کہ واشنگٹن میں بدھ کے روز ایک اور بڑا فضائی سانحہ پیش آیا تھا، جہاں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ حادثے کے بعد دونوں طیارے دریا میں جا گرے تھے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔