اسد مینگل اورا حمد شاہ بلوچ کی برسی 6 فروری کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، بی این پی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اسد مینگل اور شہیداحمد شاہ بلوچ کی برسی 6فروری کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی پارٹی بیان میں اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، آرگنائزر ، ڈپٹی آرگنائزر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے شہداکو خراج عقیدت پیش کریں شہداکو اس دور میں لاپتہ کر کے شہید کیا گیا سول ڈکٹیٹرز نے بلوچ نسل کشی اور بلوچستان میں آپریشن کے بعد راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے فرزند اور احمد شاہ بلوچ کو لاپتہ کر کے شہید کر کے بلوچستان میں ظلم وجبر کا نشانہ بنانے کا عمل شروع کیا گیا شہداکا جذبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے اپنی مختصر زندگی میں بھی گروہی مفادات کو رد کر کے حق کا راستہ اختیار کرتے ہوئے قومی جہد کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بیان میں کہا گیا کہ جو قومی اپنے شہداکے افکار و سوچ پر عمل پیرا ہوتی ہیں یقینا وہ قومیں اپنی منزل تک پہنچ پاتی ہیں نصف صدی ہونے کو ہے کہ بلوچ قومی تحریک میں راہشون سردار عطااللہ خان مینگل کے فرزند پہلے لاپتہ تھے جن کو لاپتہ کر کے شہید کرنے کا مقصد یہی تھا کہ بلوچ قومی جہد کو راستہ خوف و ہراس پھیلا کر روکا جائے۔


