ماں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے ملیں گے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع کے 33 مراکز میں احساس نشوونما پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثانیہ نشتر نے کہا کہ آج جمعرا ت کو احساس پروگرام کا خیبر پختونخوا میں نیا پروگرام شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم بھی شریک ہوں گے، یہ پروگرام غذائی قلت سے متعلق ہے۔معاون خصوصی نے بتایا کہ احساس نشوونما پروگرام کے تحت ایک گھرانے میں 2 بچوں کو سپورٹ کیا جائے گااور ماں کو لڑکا ہونے پر 1500 اور لڑکی کی پیدائش پر 2000 روپے فی سہ ماہی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے 15 ماہ تک خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گی، تمام صوبائی حکومتوں سے یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں جب کہ احساس نشوونما کے بعد احساس تعلیم کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ ا نہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر میں قائم نشوونما مرکز کا دورہ کریں گے اور احساس نشوو نما پر وگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے پروگرام میں احسا س کو عالمی ادارہ خوراک کا تعاون حاصل ہے ملک کے 9اضلاع میں 33نشوونما مراکز قائم کیے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں خیبر ، اپر دیر ،باغ ، غذر ، ہنزہ خاران ، بدین اور راجن پور شامل ہیں پروگرام میں بلو چستان کے 3اضلاع بھی شامل ہیں


