بلوچستان میں موسم سرد، بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

کوئٹہ(یو این اے )نمحکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم، کوئٹہ، زیارت، قلات، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ اور چمن میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔سبی، خضدار، بارکھان، موسی خیل، چاغی اور گردونواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔بلوچستان میں درجہ حرارت کی صورتحال کچھ یوں رہی:کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں صفر، زیارت میں صفر اور ژوب میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سبی میں 14، تربت میں 18، نوکنڈی میں 13 اور چمن میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔