ڈھاڈر، پولیس ملازم کی لاش برآمد

ڈھاڈر (آن لائن)ڈھاڈر کے علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے پولیس کے ملازم خادم حسین کی لاش برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایس پی آ فس کچھی کا ملازم خادم حسین گھر سے نکلنے کے بعد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا گزشتہ روز ان کی لاش نغاری اللہ یارشاہ روڈ کے نزدیک سے ملی اطلاع ملنے پر پولیس اور مقتول کے ورثا نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر پہنچادی ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو سر پر گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے شعبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے خادم حسین کو اغوا کے بعد قتل کر کے ان کی نعش ویران علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ڈھاڈر پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں