حب ، تیز رفتار ٹرالر نے خاتون کو کچل ڈالا ،موقع پر جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں تیز رفتار ٹرالر نے خاتون کو کچل ڈالا موقع پر جاں بحق نعش حب اسپتال منتقل کردی گئی متوفیہ قلات کی رہائشی تھی پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اس تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب حب شہر جمعہ خان ہوٹل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے سڑک عبور کرنے والی خاتون کو کچل ڈالا جوکہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے دم توڑ گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس رضاکاروں نے نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی جہاں پر متوفیہ کی مراد بی بی زوجہ الہی بخش سکنہ قلات کے نام وپتہ سے شناخت ہوئی اور ضروری کاروائی کے بعد نعش کے حوالے کردی گئی زرائع کے مطابق حادثے کے فرار ہونے والے ٹرالر کو پولیس نے تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments