کوئٹہ میں پہلی بار ٹریفک سگنل فعال، تمام شہری عمل درآمد کے پابند

کوئٹہ(یو این اے ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پہلی بار ٹریفک سگنل نصب کیے گئے ہیں اور حیران کن طور پر عوام کے ساتھ ساتھ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھی اپنے پروٹوکول کے ساتھ ریڈ لائٹ پر رکنا پڑا۔یہ اقدام کوئٹہ کی ٹریفک مینجمنٹ میں ایک انقلابی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ ماضی میں یہاں ٹریفک سگنلز کا مثر نظام موجود نہیں تھا۔ ٹریفک پولیس اور شہریوں نے اس تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔یہ شاید پاکستان اور دنیا کے دیگر شہروں کے لیے ایک عام بات ہو، مگر بلوچستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نہ صرف سگنل نصب کیے گئے بلکہ ان پر سختی سے عمل درآمد بھی ہو رہا ہے۔ ٹریفک قوانین کے نفاذ سے شہر میں نظم و ضبط بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments