پشین، ڈب کراس پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ بچہ جان کی با زی ہا ر گیا

پشین ( آئی این پی )پشین کے علاقے ڈب کراس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی لاش کو سول ہسپتال پشین منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔علاقے میں اس حادثے کی خبر سے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام نے مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں