صدر زرداری نے صوبے کے ترقی کیلئے حقوق بلوچستان اور سی پیک جیسے انقلابی اقدامات کئے، فریال تالپور

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمدبگٹی نے گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے بلوچستان کے لئے وژن کو گیم چینجر قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی منشور کے تحت سندھ کی طرح بلوچستان کی عوام کو بھی صحت کی مثالی سہولیات کی جلد فراہمی کے لئے پرعزم ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ صدر آصف علی زرداری او ر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت قوم کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پانے میں جلد کامیاب ہو گی صدر آصف علی زرداری نے صوبے کی ترقی کے لئے اپنے سابقہ دورِ صدار ت میں آغاز حقوقِ بلوچستان اور سی پیک جیسے انقلابی اقدام کئے آصف علی زرداری آج تاجکستان سے پانی کو پاکستان لاکر بلوچستان تک پہنچانے کے میگا گیم چینجر اقدام کو حقیقت میں بدلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ بیرون ملک دورہ میں دنیا کے سامنے پاکستان کابھرپور موقف رکھ کر قائد عوام شہید بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی ۔ملاقات کے دوران سینئر رہنما و ایم این اے میر منور علی تالپور بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں