چیمپئنز ٹرافی، افغانستان کا انگلینڈ کو 326 رنز کا ہدف، ابراہیم زدران کا 177 اسکور

ویب ڈیسک :چیمپئنز ٹرافی، افغانستان کا انگلینڈکو326 رنز کا ہدف ،ابراہیم زدران کا177اسکور۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی7وکٹوں کے نقصان پر326رنز کی ٹارگٹ، ابراہیم زدران کی شاندار سینچری کی بدولت افغان بیٹنگ لائن مشکل سے نکل آئی۔لاہور کے قذاقی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر افغانستان کی پہلی وکٹ 11 رنز پر گرگئی، اوپنر رحمٰن اللہ گرباز 6 رنز بنانے کے بعد جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر صدیق اللہ اتل 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ بھی جوفرا آرچر کے حصے میں آئی جب 37 رنز کے مجموعی اسکور پر رحمت شاہ 4 رنز بنانے کے بعد راشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔3 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنانے والے حشمت اللہ شاہدی کو عادل رشید نے کلین بولڈ کیا جبکہ 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 41 رنز بنانے والے عظمت اللہ عمر زئی کو اوورٹن نے متبادل کھلاڑی بینٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔37 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باوجود اوپنرز ابراہیم زدران نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 3 چھکوں اور6 چوکوں کی مدد سے 106 گیندوں پر شاندار سینچری اسکور کی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کو آج لازمی فتح درکار ہے، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے میچ سے قبل کہا تھا کہ وہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے، افغان ٹیم ابراہیم زدران، رحمٰن اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی پر مشتمل ہے۔جوز بٹلر نے بریڈن کارسی کی جگہ جیمی اوورٹن کو سیم بولنگ آل راؤنڈر کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے، انگلش ٹیم فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر، لیام لیونگسٹن، جیمی اورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔