کراچی، کیماڑی میں کارروائی، کالعدم جماعت کا رکن گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے رکن محمد عمر کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ کیاگیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ ویڈیو ٹی ٹی پی نور ولی محسودگروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، ویڈیو پھیلانےکا مقصد کراچی میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے کیماڑی میں مسان چوک کے فٹبال گراؤنڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم محمد عمر سے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں