حکومت زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے پیکج جاری کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ ۛنیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے جاری بیان میں گزشتہ رات بسیمہ میں زلزلہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ نے مکانات کو شدید تباہی سے دوچار کردیا ہے۔عوام اس وقت بغیر بے یار و مددگار چھت کے رہنے پر مجبور ہے لیکن افسوس ہے کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں کہا کہ حالیہ بارشوں کے سلسلے اور سیلاب نے بھی علاقے میں عوام کے املاک کو نقصان پہنچایا ہے جس سے کاشتکاروں کسانوں و دہیکانوں کے فصلات بھی تباہی سے دوچار ہوئے ہیں اور اس وقت علاقے کے عوام خصوصا غریب طبقہ شدید معاشی مسائل کا شکار ہے بیان میں کہا گیا کہ بارش و سیلاب کے بعد اب زلزلہ نے مزید مسائل کو جنم دیا ہے بسمیہ کے علاقے ساجد کلتو کے مکانات منہدم ہوگئے ہیں بیان میں کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر بیسمہ کے متاثرہ علاقوں کو ریلیف فراہم کریں اور نقصانات کے ازالہ کیلئے پیکج جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں