نوجوان جذباتی نعروں کی بجائے قلم کو ہتھیار بنائیں، زبیر بلوچ

کوئٹہ ۛبلوچ اسٹوڈنٹس رگنازیشن پجار تربت زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی رگنازنگ کمیٹی کے ممبر بوہر بلوچ ، ابرار بلوچ سینر رہنما بابل بلوچ علی نواز بلوچ تھے اجلاس میں تنظیمی رپورٹ پیش کیا گیا اور مختلف امور جن میں تنظیمی امور علاقای سیاسی صورت و تعلیمی اداروں کی خستہ حالی پہ سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس سے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم کھٹن اور مشکل دور سے گزر رہا ہے قومی تشخص و قومی بقا و ساحل وسائل کا دفاع ناگزیر بن چکا ہے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچ نوجوان بی ایس او کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوکر قومی جدوجہد کا حصہ بن کر ان سازشوں کے سامنے سیسہ پلای دیوار بنے بلوچ نوجوان کھوکھلے دعوں جذباتی نعروں پر اپنی توانائی سرف کرنے کے بجاے قلم کو اپنا ہھتیار بناے کیونکہ یہی ایک ذریعہ ہے جس کے بدولت ہم اپنے درمیان موجود فرسودہ سرداری طبقاتی جاگیرداری نظام کا قلع قمع کرسکتے ہیں اجلاس سے خطاب میں دیگر مقررین نے کہا کہ آج کے نوجوان کو تعلیم کے نام پر محرومی کے شکار ہے بلوچستان کو تعلیمی سفر میں تعلیی ادارے کے نام پر عمارات دیے گئے لیکن ان کو فنگشنل کیا گیا اور نا ہی ان تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعیناتی یقینی بنائی جاسکی اور نا ہی ان پہ کسی قسم کی کاروائی ہوئی بی ایس او پجار یہ مطالبہ کرتے ہیں کے بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کو فنگشنل بنایا جاے اور تعلیم دشمن پالیسیاں ترک کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں