ڈرائیور احمد خان نے چھٹی نہ ملنے پر خودکشی کرلی ، عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ایچ آر سی پی
انسانی حقوق کمیشن بلوچستان کے رہنما راحت ملک نے چھٹی نہ ملنے پر سویلین ڈرائیور احمد خان کی خود کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہکہ سویلین ڈرائیور احمد خان نے سیکسر ائیر بیس سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً خودکشی کرلی۔ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ۔ اگر کرونا پر کنٹرول نہیں ایا گیا تو ملک بھر میں لاک ڈاؤن یا سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیوں کیا گیا ہے؟ جب ملک سارا کھل چکا تو ڈرائیور احمد خان پر پابندی کے معنی کیا ہیں؟
Load/Hide Comments


