بولان، ٹرک اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ( این این آئی) بولان کے علاقے میں کار اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے نیتجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا مقامی انتظامیہ نے نعشیں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔
Load/Hide Comments