اسد قیصرکا جعفر ایکسپریس واقعے پر وزیر اعظم سے استعفی دینے کا مطالبہ

ما نیٹر نگ ڈیسک : اسد قیصر نے کہا کہ ایران اورافغانستان کے ساتھ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہورہی ہیں۔ حکمران اپنی ناکام پالیسیاں فوری تبدیل کریں۔ انھوں نے قومی اسمبلی میں امن و امان پر ایک ہفتے تک تفصیلی بحث کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلوچستان سانحے پر وزیر اعظم سے استعفی دینے اور نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ ہماری سرحدیں غیر محفوظ ہو رہی ہیں۔ حکمران اپنی ناکام پالیسیاں فوری تبدیل کریں۔انھوں کہا کہ بلوچستان کے نمائندے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ انھوں نے قومی اسمبلی میں امن و امان کی صورتحال پر ایک ہفتے تک تفصیلی بحث کرانے کا بھی مطالبہ کردیا۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید تشویش ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ سندھ میں کچے کے ڈاکو کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، بلوچستان اسمبلی کے اکثر نمائندے عوامی مینڈیٹ کے حامل نہیں، بلوچستان کے نمائندے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھے ہیں۔انھوں نے مزید کہا ذاتی انا اور پسند نا پسند کی وجہ سے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو اسمبلی سے باہر رکھا، حکمران اپنی ناکام پالیسیاں فوری تبدیل کریں، ملک کی معیشت سکھڑتی جارہی ہے، تمام مکاتب فکر کے درمیان ڈیبیٹ کا آغاز کیا جائے۔اسد قیصرکا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور طبقات کے نمائندوں کو بٹھا کر ان کے تحفظات سنے جائیں، یہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے، شہباز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے، نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ ملک کے حقیقی نمائندے اقتدار سنبھال سکی۔