جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملے کی مذمت،مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا

مانیٹر نگ ڈیسک : امریکی سفارت خانے نے بلوچستان میں ہونے والےجعفر ایکسپریس ٹرین پرحملےکی مذمت کی ۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔امریکی سفارت خانہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔امریکی سفارت خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں