تمپ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، بلیدہ سے لاش برآمد

تربت(نمائندہ انتخاب ) تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، بلیدہ سے لاش برآمد، تمپ سے آمدہ اطلاع کے مطابق تمپ بازار میں گومازی کے رہائشی شاہنواز عرف قومی ولد محمد حیات پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بعدمیں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، علاوہ ازیں بلیدہ کے علاقہ چب پتندرانی سے لیویز فورس نے ایک لاش برآمدکرلی ہے جس کی شناخت گزشتہ روز اغواء ہونے والے نظام ولد علی کے نام سے کی گئی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اسے گزشتہ شب بلیدہ کے علاقہ گلی کوچہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زورپر اس کے ماموں مہیم ولد محمد ایوب دوکان سے اٹھایا تھا، اگلے روز چب پتندران سے ان کی لاش ملی ہے۔
Load/Hide Comments