جعفر ایکسپریس حملے کے بعد فورسز کا کامیاب آپریشن، 350 سے زائد مسافروں بازیاب، نجی ٹی وی کا دعو یٰ

مانیٹر نگ ڈیسک :پاکستان کے  ایک نجی ٹی وی نے دعوی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کے 350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر شہریوں کو ٹارگٹ کیا، ٹرین کو ٹنل میں روک کرمسافروں کو یرغمال بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو ٹنل میں روک کر400 مسافروں کو یرغمال بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتہائی دشوار گزار اور سڑک سے دور ہونے کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کے350 سے زائد مسافروں کو بازیاب کرا لیا۔ دہشتگرد پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد کچھ لوگوں کو ڈھال بنا کرساتھ لے گئے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کا پیچھا کررہی ہیں۔ دہشتگردوں نے جعفرایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا ہے، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مشکل علاقہ ہونے کی وجہ سے آپریشن انتہائی احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے پر بھارت اور ملک دشمن سوشل میڈیا متحرک ہے، یہ لوگ گمراہ کن، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ لوگوں میں ہیجان پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیئرنیس آپریشن جاری رہے گا۔سییکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا دین اسلام، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس آج صبح نو بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، جو ٹنل نمبر آٹھ پر رکی۔ دہشتگردوں نے سوا 1 بجے کے قریب حملہ کیا، جعفرایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے، جس میں 430 سے زائد مسافر سوار تھے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ٹرین پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور جاں بحق ہوا۔ریلوے ذرائع کے مطابق جعفرایکسپریس میں اکانومی کلاس میں 235 مسافروں کی ریزرویشن تھی۔ اے سی ایل میں 41 اور اے سی بی میں 24 مسافر تھے جبکہ اے سی سلیپر میں 6 مسافر سوار تھے۔محکمہ ریلوے کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل اورپشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی سبی پر روک دیا گیا تھا۔ سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں