پشین، آٹے کی تقسیم کے دوران خاتون پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مانیٹرنگ ڈیسک : پشین میں آٹا کی تقسیم کے دوران غریب خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔پشین کے علاقے کلی کربلا میں آٹا تقسیم کے دوران ایک خاتون آٹا کا تھیلا بیٹے کو دے کر دوبارہ لائن میں لگی تو انتظامیہ کی جانب سے اسے بدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ایم پی اے آغا ظفر کی جانب سے راشن تقسیم کیا جا رہا تھا، مبینہ طور پر ایم پی اے کے بھائیوں نے خاتون پر دوبارہ آٹا لینے کی کوشش پر تشدد کیا گیا، خاتون نے ایک آٹے کا تھیلا چھوٹے بیٹے کو دے کر گھر روانہ کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments