دہشتگردی نے پھر زور سے سر اٹھایا، مکمل امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، شہباز شریف

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر زور سے سراٹھایا ہے، جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ہر روز پولیس اور افواج پاکستان کے افسران و جوان قربانیاں دے رہے ہیں، ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ رہتی دنیا تک یاد رکھنا ہوگا۔قبل ازیں وزیراعظم نے کہاکہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہے، امید ہے نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی کاکردگی میں بہتری آئی گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا میکرو پروگرام ایک مستحکم پروگرام ہے، اب ہمیں ملک کی ترقی کی طرف دوڑ لگانی ہے، معاشی ترقی سے براہ راست تعلق رکھنے والی وزارتیں اب عوام کی نظروں میں ہوں گی، معاملات تسلی بخش اور احسن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ہمارے وزرا ان سے بات چیت کررہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہماری ترقی کے لیے اہم ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھے یقین کامل ہے کہ نئے وزرا دن رات کاوشیں کرکے اپنی اپنی وزارتوں میں خوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے، ریلوے کی مکمل ٹرانفارمیشن چاہیے، شعبہ بحری امور میں بے پناہ صلاحیت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اب ہر سہ ماہی میں وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کیاجائےگا، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہر تیسرے ماہ ایک جائزہ ہوا کرے گا اور اس کے نتائج آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں