بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک کردیے، سی ٹی ڈی

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے جس میں مزید 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی بنوں کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد پولیس کانسٹیبل ارمان خان پر حملے میں ملوث تھے۔ اس کارروائی میں چارسدہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد جاوید خان اخوندان نورڑ بنوں کا رہائشی تھا اور کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ، پستول، پرائما کارڈ اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے۔ پولیس نے ان دہشت گردوں کو قتل، اقدام قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں