پنجگور میں میاں بیوی کا قتل، لواحقین نے سی پیک شاہراہ بند کردی

پنجگو (نامہ نگار) گوارگو میں قتل ہونے والے میاں بیوی کے ورثا نے سرادک کے مقام پر سی پیک روڈ کو بلاک کردیا۔ ورثا کے مطابق دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہمیں 24 گھنٹے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، ہم مجبوراً روڈ بند کررہے ہیں۔ روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، سیکڑوں مسافر پھنس گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں