چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115رنز سے شکست دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز نے 115 رنز سے پاکستان کو شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے، جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 105 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ ماو¿نٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی اننگز میں کیوی بیٹرز نے 3.5 اوورز میں ہی 50 رنز بنالیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے 3، ابرار احمد نے 2 اور عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ دوسری اننگز میں محمد حارث نے 2، حسن نواز، سلمان علی آغا اور شاداب خان ایک ایک رن بناکر پویلین لوٹے، عرفان خان 24 رنز بناکر ہمت ہارگئے، خوشدل شاہ صرف 6 رنز بناسکے اور عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر آو¿ٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالصمد 44 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رو¿ف نے 6،6 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، زکرے فولکس نے 3جب کہ ول اورورکی، اش سوڈھی اور جیمز نیشم نے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں