بی وائے سی رہنماﺅں کی گرفتاری، پنجگور میں تیسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاﺅن

پنجگور (نامہ نگار) ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر کی گرفتاریوں کیخلاف بی وائے سی کی کال پر آج تیسرے روز بھی پنجگور میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے، شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کے باعث دکانیں کاروباری مراکز مالیاتی ادارے اور پرائیوٹ اسکول بند رہے، آج صبح پولیس نے بازار کی دکانیں کھول دیئے بعد میں مشتعل افراد نے دوبارہ بازار کو بند کردیا، عظمت اللہ چوک گرمکاں میں روڈ پر رکاوٹ ڈالنے کے دوران پولیس نے منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کے دوران گرمکاں کراس میں رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں