چمن میں خاتون اغوا، پشین میں جھگڑے کے دوران راہگیر جاں بحق، 4 افراد زخمی

کوئٹہ(یو این اے ) رحمان کہول روڈ پر مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے خاتون کو اغوا کرلیا۔ مزاحمت پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے مغوی خاتون کے والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے۔زخمی خاتون کو کوئٹہ لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔ لیویز فورس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور چمن جیل سے فرار ہونے والا ملزم تھا اور پہلے ہی قتل کے مقدمے (302) میں نامزد تھا۔ علاوہ ازیں پشین ٹک ٹاک اڈہ کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments