کوئٹہ میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوگیا مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 750 سے بڑھ کر 840 روپے پر پہنچ گئی ہے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 100روپے کے اضافے کے بعد 2200 روپے ہوگئی جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد یہ 1400روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1900 جبکہ بغیر ہڈی والے بیف کی فی کلو قیمت 1050روپے مقرر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں